لندنن (نیوزڈیسک)نگران وزیراعطم انوار الحق کاکڑ نے امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی، جس کے بعد وہ نیویارک سے خصوصی پرواز میں برطانیہ پہنچے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لوٹن ائیرپورٹ لندن پر لینڈکیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز ہوں گے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم27 ستمبرکو لندن سے واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔