بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈیو پاکستان دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے، مرتضیٰ سولنگی

کراچی (ممتازنیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے،سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے، اتوار کوریڈیو پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہئیں،قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کریں گے،یقین دلاتا ہوں کہ دیئے گئے وقت کو وسائل کے حل کے لئے استعمال کریں گے،ریڈیو پاکستان دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے، ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیل نو کریں گے، ریڈیو پاکستان کے معاملات بہتر کرنا میری ذمہ داری ہے۔