بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر خان کی ہماچل پردیش سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ کی امداد

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 25 لاکھ بھارتی روپے کی مالی امداد دی ہے۔
ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ٹھاکر سکھویندر سنگھ سوکھو نے اداکار کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ان کی امداد سے متاثرین کی حالت بہتر ہوگی۔
شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہماچل پردیش کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگز کا بھی سامنا ہے۔