بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، پشاور، چارسدہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد صوابی اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔