لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو روک لیا اور اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔