بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری ،شہبازشریف ،فضل الرحمان،امریکہ نے ان 3اسٹوجز کی مدد سےپاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنائی،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے حوالےسے بیان کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا میں تھنک ٹینک انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کرتے ہیں، سائفر میں بات تھی وہی بات دہرائی گئی ہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ایک پورا آپریشن لانچ ہوا اور پاکستان میں حکومت تبدیل کی گئی، دنیا میں کچھ عرصےسے سپر پاورز کا معاملہ ختم ہوگیا تھا،پاکستان واحدمسلم ملک ہے جس کی 6لاکھ سےزائد فوج ہےرہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری ،شہبازشریف ،فضل الرحمان ، بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے 3اسٹوجز ہیں، امریکا نے ان اسٹوجزکی مدد سے پاکستان میں کٹھ پتلی حکومت بنائی ، امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار نے جو کچھ کہا وہی چیز سائفرمیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت بدلنے اور کٹھ پتلی حکومت کی کیوں ضرورت تھی؟ امریکی ٹی وی پر دفاعی تجزیہ نگار بتاتی ہیں۔تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کے خلاف امریکی حکومت کی سازش کے مزید ثبوت چاہییں؟ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کرلیا،ریبیکانےاعتراف کیا، عمران خان کوعدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔