اسلام آباد(ممتازنیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اخبار بینی کے قومی دن کے موقع پر اے پی این ایس، ایڈیٹرز، پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں، اخباری عملے اور قارئین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے آخبار بینی کا قومی دن کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،اخبار بینی کا قومی دن کا انعقاد نوجوان نسل میں اخبارات کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے میں اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔
پیرکواپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے باوجود اخبارات اپنے قارئین کو سماجی و معاشی مسائل سے آگاہی اور مستند خبروں کی فراہمی کا معتبر ذریعہ ہے،فیک نیوز کے اس دور میں اخبارات حقائق پر مبنی خبریں اور بے لاگ تجزیوں کو عوام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں،اخبارات نے عوام میں شعور کی بیداری اور معاشرے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ دیگر ذرائع ابلاغ کی موجودگی کے باوجود آج اخبارات کے قارئین کی کثیر تعداد موجود ہے اور ملک کے طول و عرض میں اخبارات کو ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے،اخبار بینی کی عادت انسان کے نقط نظر کو وسیع اور اس کے علم میں اضافہ کرتی ہے
اخبار بینی کی عادت انسان کے نقط نظر کو وسیع اور اس کے علم میں اضافہ کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
