اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے الزام لگایاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے معروف اینکرڈاکٹرمعیدپیرزادہ کے ادارے’’گلوبل ویلیج سپیس ڈاٹ کام ‘‘کوتین سال سات ماہ میں 19کروڑ 56لاکھ روپے اداکیے گئے،
پیرکواپنے ٹوئٹ میں راجہ ریاض نے اس بارے میں انکشاف کرتےہوئے کہاکہ جب ہم نے معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں اٹھایاتواس وقت کے وزیراطلاعات شبلی فراز نے موقف اختیارکیاکہ وزیراعظم کایہ استحقاق ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ ادارے کوفنڈنگ کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1521049557496381440









