بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی شہباز کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنی واپسی کے معاملے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو پاکستان جاکرقانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کل نواز شریف کی ہدایت پر لندن سے پاکستان پہنچیں گے اور قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کریں گی اور اس سلسلے میں پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیمیوں کو متحرک کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام لیگی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قبل ازیں لندن میں ہونے والی اہم میٹنگ میں نواز شریف نے پارٹی احتساب کا بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا احتساب کیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔