اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی 3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سابقہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ شہریار آفریدی، شوکت یوسف زئی اور دیگر نے تفصیلات جمع کرادی۔
الیکشن کمیشن حکام نے استفسار کیا حماد اظہر اور نفیسہ خٹک نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائی جس پر بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ اراکین کی جانب سے مالی گوشواروں کی تفصیلات آج جمع کرادی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آج جنہوں نے تفصیلات جمع کرائیں تو ٹھیک ورنہ فیصلہ جاری کردیں گے۔








