بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضابطہ فوجداری میں ترمیم : عرفان صدیقی نےاپنے گم شدہ بل کا مسئلہ قائمہ کمیٹی میں اٹھا دیا

 اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کے بارےمیں اپنے گم شدہ بل کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اٹھا دیا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کے نام اپنے خط میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا بل 15 مہینے سے لاپتہ ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ بل 2022 میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا، قومی اسمبلی نے 20 جون 2002 کو بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا، 21 جون 2022 کو بل صدر سے توثیق کےلیے وزیراعظم ہاؤس کے ذریعے بھیجا گیا۔
عرفان صدیقی کے خط میں کہا گیا کہ ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ بل وہاں نہیں پہنچا، کمیٹی میں خود آکر تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں، توقع ہے کمیٹی 28 ستمبر کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرے گی، کمیٹی لا پتہ بل کا پتہ چلانے میں میری مدد کرے گی۔

 

Letter