بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم کا مردم شماری کے حوالے سے احتجاج رنگ لے آیا

اسلام آبادـ(اصغر چوہدری)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کا مردم شماری کے حوالے سے احتجاج رنگ لے آیا ،الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ میں کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 22 ہے جبکہ کراچی کے سات اضلاع میں سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 47 ہے،اس سے قبل قومی اسمبلی میں کراچی کی نشستوں کی تعداد 21 اور سندھ اسمبلی میں 44 تھی۔
واضح رہے کہ سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم ٟپاکستان کے شدید تحفظات تھے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم حکومت سے متعدد نشستیں بھی ہوئیں تھیں ایم کیو ایم کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ آبادی کم ہونے سے ان کا حق نمائندگی بھی کم ہو جائے گا ،تاہم الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیوں میں سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے حلقوں میں اضافہ ہوا ہے کراچی کو قومی اسمبلی میں ایک اضافی حلقہ ملا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں تین نشستیں مزید مل گئی ہیں،سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 61 ہے جبکہ قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 13 ہزار 52 رکھا گیا ہے،سندھ میں صوبائی اسمبلی کی 130نشستیں ہیں اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 432 ہے۔