بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف سے امیر مقام کی ملاقات، استقبال کی تیاریاں سے آگاہ کیا

لندن(وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد میاں نوازشریف کو بتایا کہ 21اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے بہت بڑا قافلہ آپ کے استقبال کےلئے مینار پاکستان آئے گا اس حوالے سے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اورہزاروں کارکنان کو متحرک کیا جا رہا ہے ،اس حوالےسے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں ۔اس موقع پر امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں پارٹی امور کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔