بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسلز، پاکستانی سفیر کی طرف سے پاکستانی برادری   کے لیے ای۔کچہری کا انعقاد ، مسائل سنے ،حل کی یقین دہانی

برسلز(ممتازنیوز) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی  سفیر آمنہ بلوچ نے   بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے ارکان کے لیے ای۔کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کمیونٹی ممبران کے مسائل سنے اور ان کے بروقت ازالے کی یقین دہانی کرائی۔شرکاء کو گزشتہ ای-کچہری میٹنگ میں رپورٹ کیے گئے ان کے مسائل کے حل کے لیے سفارت خانے کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔سفیر آمنہ بلوچ نے کمیونٹی ممبران کا ان ماہانہ ای کچہری انٹرایکٹو میٹنگز میں بھرپور شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔کمیونٹی کے ارکان نے کمیونٹی کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کا اہتمام کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔آمنہ بلوچ نے سفارت خانے کی اوپن ڈور پالیسی پر زور دیا اور ورچوئل فارمیٹ سے ہٹ کر مشغولیت کی حوصلہ افزائی کی۔