بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی واپسی کے بعد مسلم لیگ(ن)کابیانیہ کیاہوگا؟راناثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیرداخلہ راناثناللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے قانونی ٹیم نے ورکنگ کرلی، گرفتاری کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ وطن واپسی پر نوازشریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی۔ اس ضمن قانونی ٹیم نے ورکنگ کی ہے، ایسانہیں ہو گا کہ نواز شریف ہفتہ ،10 دن کے لیے ضمانت ملے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں،نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔ ردعمل کے لئے سرفرازبگٹی سے رابطے کی کوشش کی تھی۔سرفرازبگٹی نے مجھے فون کرکے کہاکہ ان کابیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا،ان کی بات درست ہے اور ان کی وضاحت سے مطمئن ہوں،سرفرازبگٹی  کی وضاحت کو پارٹی سطح پر قبول کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی پر سکیورٹی خدشات ہیں،ان کے استقبال کے لیے بڑااجتماع کرنے جارہے ہیں،اس لیے چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی واپسی پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کئے جائیں،پنجاب حکومت اور وفاقی وزیرداخلہ سے فول پروف سکیورٹی کاکہیں گے۔ایک سوال پر سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ  21 اکتوبر کو نوازشریف جلسے میں جوبات کریں گے وہیں پالیسی اور پارٹی کابیانیہ ہوگا ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ احتساب ،سستے انصاف کا نعرہ لگناچاہئے ،اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ یہ نعرے پٹ چکےہیں، نوازشریف یہ نہیں کہیں گے کہ پہلے حساب لیں ،پھرملک کو ٹریک پر لائیں ،وہ پہلے ملک کو ٹریک پر لانے کی بات کریں گے،پارٹی میں اکثریت کی یہ رائے ہے کہ معیشت کو کس طرح بہترکرناہے۔ راناثنااللہ  نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی ااورمفتاح اسمعیل کے ساتھ اچھا تعلق رہا ہے، جولوگ پارٹی میں رہ کراختلاف کرتے ہیں وہ اثاثہ ہوتے ہیں،ن لیگ میں اختلاف رائے کو سناجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ نئی پارٹی بنانے کی گنجائش ہے،نہیں لگتا کہ شاہدخاقان کوئی پارٹی بنائیں گےتو انہیں کوئی فائدہ ہوگا اندیشہ ہے کہ شاہدخاقان،مفتاح اور مصطفیٰ نواز خود کو ضائع کرلیں گے،ان لوگوں کو اپنی اپنی پارٹی میں رہ کراختلاف کرناچاہئے ،تینوں رہنمااہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ لگتانہیں کہ نئ جماعت کو مقبولیت ملے، سروے کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی یہ دونمبریاں ہیں۔ آئندہ انتخابات سے متعلق راناثنااللہ نے دعویٰ کیاکہ پنجاب میں 65 فیصد ن لیگ ہوگی۔