بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے عرفان صدیقی بل پر وزیراعظم ہائوس اور وزارت پارلیمانی امور سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد (ممتازنیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ نے سینٹر عرفان صدیقی یا سے گم شدہ بل کے بارے میں وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت پارلیمانی امور سے رپورٹ طلب کر لی۔ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ سینیٹ قائمہ کمیٹی امور داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے خصوصی اجازت کے ساتھ شرکت کی اور تفصیل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا۔ عرفان صدیقی نے کمیٹی کو بتایا کہ ضابطہ فوجداری میں ترمیمی بل 2022 ء سینیٹ نے 23 مئی اور قومی اسمبلی نے 8 جون کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ یہ بل وزارت پارلیمانی امور نے 21 جون 2022 ء کو صدر کی توثیق کے لئے براستہ وزیر اعظم ہاؤس ایوان صدر کو ارسال کیا۔ پندرہ ماہ سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد ابھی تک یہ بل لا پتہ ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ یہ ایک سینیٹر کی نہیں پوری پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ بل کی منظوری کے طریقہ کار پر وزارت قانون کے نمائندے نے بریف کیا۔ کمیٹی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ بل کے بارے میں سیکرٹری وزیر اعظم ہاؤس اور سیکرٹری وزارت پالیمانی امور سے ایک ہفتے کے اندر اندریل کے بارے میں رپورٹس طلب کی جائیں۔ یہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کمیٹی مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کے چیئر مین محسن عزیز نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔