بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونس الٰہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور(نیوزڈیسخ)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزارت خارجہ کو مونس الٰہی کی سمن نوٹس پر پراسس کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزرات خارجہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی، جس کے مطابق مونس الٰہی کی طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے اسپین قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے، ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹسز کی تعمیل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی ۔
عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرلی اور منی لانڈرنگ مقدمے پر مزید کارروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔