اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ رات نجی ٹی وی ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
اینکر پرسن جاوید چوہدری کے پروگرام ’کل تک‘ میں شیر افضل مروت نے ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا اور افنان اللہ نے پی ٹی آئی وکیل کو جواباً زمین پر گرایا اور مُکے برسائے اور لاتیں ماریں۔
سوشل میڈیا پر آج سارا دن اسی لڑائی پر بحث ومباحثہ ہوتا رہا تاہم اب ن لیگی سینیٹر نے اس لڑائی پر موقف سامنے آگیا ۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ مروت نے کل ٹاک شو میں مجھ پر حملہ کیا، میں عدم تشدد پر یقین رکھتا ہوں مگر میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ جو پھینٹا مروت کو لگایا ہے یہ تمام پی ٹی آئی اور بالخصوص عمران خان کے لیے ایک اہم سبق ہے، کہیں شکل دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، بڑی بڑی کالی عینکیں لگانی پڑیں گی۔
مروت نے کل ٹاک شو میں مجھ پر حملہ کیا، میں عدم تشدد پر یقین رکھتا ہوں مگر میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ جو پھینٹا مروت کو لگایا ہے یہ تمام پی ٹی آئی اور بالخصوص عمران خان کے لیے ایک اہم سبق ہے، کہیں شکل دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، بڑی بڑی کالی عینکیں لگانی پڑیں گی۔😁 pic.twitter.com/si4jvyboeJ
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) September 28, 2023








