بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، زیر التواء مقدمات کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں زیر التواء مقدمات کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ فریق وفاقی اورصوبائی حکومتیں ہیں۔
اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود، اٹارنی جنرل، صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور نیب پراسیکیوٹر جنرل نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری وکلاء کو مقدمات میں تیاری کرکے پیش ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ زیر التواء مقدمات کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سب سے زیادہ فریق وفاقی اورصوبائی حکومتیں ہیں، لاء افسران ان کیسز میں اہم کردار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق لاء افسران نے ماہانہ کاز لسٹ کے اجراء کو سراہا، لاء افسران نے سپلیمنٹری کاز لسٹیں تاخیر سے جاری ہونے کی بھی نشاندہی کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاء افسران کی تجاویز کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی۔