بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نبی اکرم ؐنے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا ،شہبازشریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تمام امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ؐکی مبارکباد پیش کرت ہوئے کہا کہ
نبی اکرم ؐکی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی ،اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا ،نبی اکرم ؐنے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات خاتم النبیین (ص) کے اسوہ حسنہ سے ہی مل سکتی ہے ،آپ ؐنے نفرتوں، تقسیم اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو بھائی بھائی بنا دیا ،آپ ؐنے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی بھی تلقین فرمائی ،اسوہ رسول کریم ؐاپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔