بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے توہین مذہب کے قوانین سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، فواد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی حکومت ہے جس نے توہین مذہب کے قوانین کو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان قوانین کو فرقہ ورانہ سیاست کرنے والے مختلف گروہ، تنظیمیں اور مذہبی سیاسی لوگ مخالفین کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں لیکن کبھی حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے توہین مذہب کے قوانین کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ آج سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کا وزیر داخلہ اور وزیر قانون ٹی وی اسکرینوں پر آکر فاتحانہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت نے توہین مذہب کے قوانین اپنی اپوزیشن کے خلاف استعمال کیے ہیں۔