اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر قانون نے اجلاس میں پنجاب کی موجود سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس کی مکمل پیروی کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور سمیع اللہ چوہدری موجود تھے۔
عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس،اسلام آباد مارچ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال








