ٹنڈوالہیار: حیدرآباد بائی پاس پر گھاس سے بھرے ٹرک پر بیٹھے افراد ہائی والٹیج بجلی کی تاروں کی زد میں آگئے، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر زخمی ہو گئے۔
جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں غلام حسین برفت اور تھمیر ولد غلام حیدر منگریو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نیاز، داؤد، حضور بخش، سکندرِ، ٹلو، خادم اور اللہ بچایو شامل ہیں۔
ٹرک پر بیٹھے تمام افراد گھاس لے کر کراچی جارہے تھے، ٹرک پر موجود مزدور بنڈھا شریف راہوکی کے بتائے جا رہے ہیں جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ہائی ٹینشن تاروں کی روڈ کراسنگ جگہ جگہ پر ہے، ایسے کرنٹ لگنے کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں، موقع پر موجود لوگوں نے بجلی کے کرنٹ لگنے کے بعد نوجوانوں کو مٹی میں دبا دیا تھا۔








