اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر عارف علوی کی واضح ہدایات کے باوجود ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کو کمو ٹیشن کی رقم ادانہ ہوسکی ۔ یکم جنوری 2020 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی کی رقم ریڈیو پاکستان نے تاحال ادا نہیں کی ۔ ملازمین کے حق میں پہلےوفاقی محتسب اورر بعد میں صدر پاکستان نے ریڈیو پاکستان کو ہدایات دی تھیں کہ ملازمین کو جلد ان کے بقایاجات ادا کے جائیں مگر انتظامیہ مختلف حیلے بہانے کررہی ہے۔ ادھر ریٹائر ہونے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچوں کی شادی اور اس جیسے دوسرے امور نمٹانے ہیں مگر ادارہ انہیں ان کی رقم ادا نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ اس ساڑھے تین سال کے دوران کئی ریٹائر ملازمین کموٹیشن کا انتظار کرتے کرتے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ کموٹیشن کے علاوہ انہیں میڈیکل اور پنشن میں حا لیہ اضافہ بھی نہیں دیا گیا ۔دوسری طرف ادارے کے ریگولر ملازمین بھی مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ملازمین نے صدر اور وفاقی محتسب سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں ۔
صدر کے احکامات نظرانداز، ریڈیو پاکستان کے پنشنرزکو کمیوٹیشن کی رقم ادانہ ہوسکی








