اسلام آباد(ممتازنیوز)ریلوے کے ترجمان نے بوگیاں چوری ہونے کی تردیدکردی۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ریلوے کی بوگیاں چوری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔2017 میں 542 بوگیوں کا ٹینڈر جاری کیا گیا 521 بوگیاں بڈرز کو دے دی گئیں بقیہ 21 ویگنز پر ویگن نمبر مٹ چکے تھے جس کی بنا پر انہیں یارڈ میں رکھ لیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ بغیر نمبر کے ویگن حولے کرنے پر آڈٹ کا اعتراض آ جاتا ہے، اس لیے یہ ویگنز فروخت نہیں کی گئیں سکریپ ریٹ بڑھنے پر بڈر نے بوگیاں ہی دینے کا اصرار کیا۔ریلوے نے غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیابعد ازاں ان بوگیوں کے پیسے بڈر کو واپس دے دیے گئےیہ بوگیاں آج بھی یارڈ میں موجود ہیں اور میڈیا کو دکھائی جا سکتی ہیںاس حوالے سے کسی شخص کو معطل نہیں کیا گیا پاکستان ریلوے میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
ریلوے کے ترجمان نے بوگیاں چوری ہونے کی تردیدکردی








