بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج جنوبی وزیرستان میں 44ہزار ایکڑبنجر رقبے کوقابل کاشت بنائے گی

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے قدم اٹھایا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے‏ ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں ابتداء میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشت کاری کے قابل بنایا جائے گا۔

اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جائے گا، منصوبے سے کاشت کاروں کی معیشت بہتر ہوگی، غذائی قلت پر قابوپایا جائے گا۔

علاقے کی عوام نے پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاری کو فروغ ملے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔