بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی سمیت آئی ٹی میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط

 

ریاض(امیر محمد خان )سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں نگراں وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سعودی حکام کے علاوہ آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد دو طرفہ باہمی ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکر کام کریں گے اور سرکاری سطح کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے میں ڈیجیٹل اکانومی کا دو طرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔