بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھاکھے جاپانیز تقریری مقابلہ ،پاکستانی طلبہ جاپان میں IT مواقع سے استفادہ کرسکتے ہیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن

اسلام آباد(ممتازنیوز) 13ویں کھاکھے جاپانیز تقریری مقابلے کا انعقاد اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی جاپان ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن Mr ITO Takeshi تھے جبکہ مہمانان گرامی میں آن ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹر احسن طارق بٹ ، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی ، سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر امجد عزیز بھٹی اور پاک جاپان گروپ کی مس ستارہ سمیت دیگرشامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کھاکھے ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن جاپان Mr Fumitsugu Ostsukiنے زوم پر تقریری مقابلے میں شرکت کی ۔
تقریری مقابلوں میں ملک بھر سے 22طلبائ و طالبات نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن صوابی سے تعلق رکھنے والے علمدان نے اپنے نام کی۔نمل یونیورسٹی کی طالبہ رابعہ فیضان دوسرے اور لاہور کی طالبہ مومنہ تیسرے نمبرپررہیں ۔
مقابلہ جیتنے والوں کو کیش انعام کے ساتھ سکالر شپ دی جائیگی ،پہلا انعام 30ہزار جاپانی ین ، دوسرا انعام 20ہزار اور تیسرا انعام10ہزار جاپانی ین دیا گیا ،تقریری مقابلےکاموضوع “دی کٹنگ ایج ٹیکنالوجی” رکھا گیا تھا ۔


تقریب سے خطاب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن Mr ITO Takeshi نے کہا کہ جاپان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے بھرپور مواقع ہیں جن سے پاکستانی طالبعلم استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ،پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں ، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے اور یہ رشتہ70سال پرانا ہے ۔


آن ٹی وی کے سی ای اوڈاکٹر احسن طارق بٹ نے کہا کہ جاپان کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے ، جلد ہی لانچ ہونے والے نئے چینل میں جاپانی زبان ،تاریخ و ثقافت پر مبنی پروگرامز چلائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کھاکھے ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریری مقابلے کے نتائج اس امر کے غمازی ہیں کہ ہمارے بچے جاپانی زبان سیکھنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں ،کسی بھی ملک کی زبان پہلا ہنر ہے جو دیار غیر میں کیمونیکیشن سکلز کے طور پر سمجھا جاتا ہے ،تقریری مقابلے میں حصہ لینے اور بالخصوص پوزیشز ہولڈر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ساتھ ہی بیرسٹرچوہدری حامدلطیف،ڈائریکٹرکھاکھے ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن پاکستان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتاہوں کہ انہوں نے ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا ،13ویں کھاکھے جاپانی تقریری مقابلے نوجوانوں کے لئے دوسرے ممالک کے دروزارے کھولنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور ہمارے نوجوانوں کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں جاپان سے بہتر کوئی ملک نہیں ،پاکستان ہنر مند نوجوان جاپان میں سیٹل ہو سکتے ہیں جہاں ان کے لئے روزگار کے بہت سارے مواقع میسر ہو سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت اور سیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔

ڈاکٹر احسن طارق بٹ نے کہا کہ ہمارے جلد آنے والے چینل میں جاپانی زبان و ثقافت کے لئے خصوصی وقت رکھا جائے گا ۔

تقریب کے میزبان بیرسٹر چوہدری حامد لطیف نے کہا کہ میں نے مقابلے میںشرکت کرنے والے تمام طلبہ کومناسب وقت دیا،انہوں نے کہاکہ تقریری مقابلے کا مقصد پاکستانی طلبہ کو جاپانی زبان سیکھنے کی ترغیب دینا ہے، اس حوالے سے جلد ہی راولپنڈی میں ایک تعلیمی ادارہ بھی بنایا جا رہاہے جہاں اپریل2024میں100طالبعلموں کو داخلے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جلد کھاکھے ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن جاپانی زبان سکھانے کیلئے آن لائن ڈگری کے کورسزکابھی انعقادکررہاہے۔
اس موقع پرپرنسپل جاپان سکول اسلام آباد اور تقریری مقابلوں کے جج ، پاکستان جاپان بزنس فورم کی نائب صدر مس ستارہ ، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی ،سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر امجد عزیز بھٹی نے بھی خطاب کیا۔