بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور، سیاسی بحث و مباحثہ لڑائی میں بدل گیا، تیز دھار آلے کے حملے میں نوجوان زخمی

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن میں سیاسی بحث و مباحثے پر جھگڑا ہوگیا اور تیز دھار آلے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سیاسی بحث و مباحثے پر  پیش آیا جہاں ملزم نے تیزدھار آلے سےنوجوان کو زخمی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تیز دھا آلہ برآمد کرلیا ہے جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر کامران بنگش نے الزام عائد کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن نے عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، روکنے پر ملزم نے پی ٹی آئی کارکن سجاد کو زخمی کردیا۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کارکن کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سرجری ہوئی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔