بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زیلنسکی کی تیسری عالمی جنگ کی وارننگ

کیف(نیوز ڈیسک)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کو’العربیہ‘ ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔العربیہ اور الحدث چینلز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ جنگ فی الحال یوکرین کی سرزمین تک محدود ہے اور روس منتقل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج روسی سرزمین کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرتی۔Play Videoاپنی سرزمین کا دفاعزیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ یوکرینی افواج اپنی سرزمین کا دفاع کر رہی ہیں اور روسی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔ایک سوال کے جواب میں صدر زیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ کیف روسی فوج کی موجودگی اور مالدووا میں علیحدگی پسندوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔ مالدووا کے علیحدگی پسند غیر تربیت یافتہ اور یوکرینی فوج کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر میں روسی جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں کا محاصرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس سےیہ پتا چلتا ہے کہ بحیرہ اسود میں صرف روسی پرچم بردار جہاز موجود ہیں۔