بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کا سندھ سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ، پاکستان کی مذمت

  نئی دہلی: پاکستان نے بھارتی ریاست اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سندھو(سندھ) واپس لینے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متعصب ہندتوا نظریات کے پیروکارہیں۔
اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے لکھنؤ میں ایک تقریر کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ اگر شری رام کی جنم بھومی پانچ سو برس بعد واپس لی جا سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ انڈیا ’سندھو‘ (پاکستان کا صوبہ سندھ) کو واپس نہ لے سکے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش حکومت کی جانب سے جاری ہونے بیان کے مطابق آدتیہ ناتھ نے اتوار کو دو روزہ قومی سندھی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں پانچ سو برس بعد شری رام کا ایک بڑا مندر بن رہا ہے۔ جنوری میں وزیراعظم رام للا کو دوبارہ اپنے مندر میں بٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر رام کی جنم بھومی پانچ سو برس بعد واپس لی جا سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم سندھو کو واپس نہ لے سکیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اُترپردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان پر مزید کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے پاکستان کے ایک حصے کے لیے ’رام جنم بھومی‘ کی مثال کا استعمال کیا۔
’تاریخ گواہ ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کے جتھوں نے 6 دسمبر 1992 کو تاریخی بابری مسجد کو مسمار کیا تھا تاکہ آیودھیا میں جس جگہ پر شری رام کے مقام پیدائش کا دعویٰ ہے اُسے واپس لیا جا سکے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان ان کے ’توسیع پسند‘ ذہن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ’نہ صرف انڈیا کے پڑوسی ممالک کے کلچر کو مسخ کرنا ہے بلکہ انڈیا میں موجود مذہبی اقلیتوں کے بھی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے