بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

وائٹ ہاؤس ترجمان کی اداکاری، لائیو ٹی وی پر اسرائیل کیخلاف حملے پر روپڑے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اسرائیل جنگ میں کم از کم 11 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد کو فلسطینی گروپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی لائیو ٹی وی پر بات کر رہے تھے، اور اسرائیل غزہ جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

جان کربی نے سی این این پر براہ راست نشریات کے دوران حماس حملے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ’ان تصاویر کو دیکھنا مشکل ہے۔ وہ انسان ہیں، خاندان کے افراد ہیں، دوست ہیں، وہ پیارے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے جان کربی کے آنسوؤں کو ’اداکاری‘ قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’بدقسمتی سے، چونکہ کربی نے ہر پریس بریفنگ اور ٹی وی پر انٹرویو کے دوران جھوٹ بولا ہے، اس لیے میرے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ واقعتاً اس حوالے سے کچھ محسوس کر رہے ہیں، یا صرف اداکاری کر رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’کربی ایک بڑبولی شرمندگی ہیں، جب وہ اس نوکری کو چھوڑ دیں گے تو ایک بہترین استعمال شدہ کاروں کے سیلز مین بن سکتے ہیں‘۔

ایک صارف نے ان کے رونے کو ’مگرمچھ کے آنسو‘ قرار دیا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے