facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی بینک کا افغانستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ 1 ارب ڈالرز کی رقم افغانستان میں یو این ایجنسیز اور این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امدادی رقم افغانستان کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس طالبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔

عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتِ حال انتہائی تشویش ناک قرار دی تھی۔

امداد بند کرنے سے قبل افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری تھے۔