واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے امریکہ ، اسرائیل کی پشت پناہی کرتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ یہودیوں اور اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔ حماس کے حملوں میں 14 امریکی شہریوں کو قتل کیا گیا، اسرائیل میں ایک ہزار لوگوں کو ذبح کیا گیا۔ امریکی صدر نے حماس کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ جنگ زدہ مشرق وسطیٰ میں فی الحال امریکی فوج تعینات نہیں کر رہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل روانہ ہوں گے۔
کوئی شک نہیں ہونا چاہیے امریکہ ، اسرائیل کی پشت پناہی کرتا ہے، جوبائیڈن کا اعلان








