مکہ مکرمہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے سعودی عرب پہنچنے کے بعدعمرے کی سعادت حاصل کی۔نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز،ارشدملک ویڈیوسکینڈل کے ایک کردار ناصرجنجوعہ،نوازشریف کے سیکرٹری راشدنصراللہ بھی ان کے ہمراہ عمرہ اداکیا۔نوازشریف گزشتہ روزلندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے تھے، انہوں نے شریف پیلس میں رات گزاری۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے ،دبئی میں تین روز قیام کے دوران وہ متعددملاقاتیں بھی کریں گے۔دوسری جانب نوازشریف کی21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان روانگی کے لیے خصوصی طیارہ بھی بک کرالیاگیا۔اس خصوصی پروازکو’’امیدپاکستان‘‘کانام دیا گیا ہے۔
جسے چاہا در پہ بلا لیا ،جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہےقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی عمرہ کی ادائیگی pic.twitter.com/CJu8aSn5TP
— PMLN (@pmln_org) October 12, 2023









