بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں موٹرسائیکل گہری کھائی میں جا گری، فیصل آباد اور کراچی کے 2 سیاح جاں بحق

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں موٹرسائیکل گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 سیاح جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نلتر کے علاقے میں سیاح موٹر سائیکل پر سیروتفریح میں مصروف تھے کہ ایک موڑ مڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سامنے کھائی میں گرتے چلے گئے۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سواردونوں سیاح جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق فیصل آباد اور کراچی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاشیں کھائی سے  نکلوا کر تھانہ نومل منتقل کر دیں۔