بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل کی غزہ پر بدترین بمباری، 2 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید

غزہ سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ پر بدترین بمباری کر کے 2 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

نجی ٹی وی نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی کم نہیں جو 8 ہزار 714 تک پہنچ گئی ہے۔ حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔اسرائیل غزہ سے نکلنے والے فلسطینیوں کے قافلوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی کا شکار کھیلا جائے، اسرائیل نے پہلے فلسطینیوں کو کہا تھا کہ شمالی غزہ سے چلے جائیں ، اب جب وہ جا رہے ہیں تو بھی ان  پر بم برسا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر بمباری ابھی صرف ابتدا ہے۔ امریکہ کے طیارے اسلحہ بھر بھر کر اسرائیل پہنچ رہے ہیں اور اسرائیل وہ بم فلسطینیوں پر برسا رہا ہے۔

غزہ میں مسلمان انسانی المیے سے دوچار ہیں جہاں نہ پانی ہے نہ خوراک، ہسپتالوں کیلئے بجلی بھی موجود نہیں۔ ریڈ کراس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں بجلی سپلائی کی معطلی ان کو مردہ خانوں میں تبدیل کرنے کا اقدام ہے۔