بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اظہارِ رائے کی آزادی ،شیریں مزاری نےاقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء شیریںمزاری نے اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کیلئے اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خطوط بھیج دئیے۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیاگیا،پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے کہاکہ پاکستان عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ، اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن ہے،امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے،اس انتقامی کارروائیوں اور شرمناک حرکت کا واحد مقصد ملک کو غیرمعمولی داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے