بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکاسپرپاور،برابری کی سطح پردوستی چاہتےہیں ،شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءشہبازگل نے کہاکہ ہم امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں،ایسی دوستی چاہتے ہیں جیسے دوست ہوتے ہیں،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ روس کے دورے کا مشورہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے دیا،کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر باقیوں کو ناراض نہیں کرینگے،جہاں سے سستی گیس تیل ملے گا لیں گے،چین ہمارا دوست ہے اس کے ساتھ بھی چلیں گے،پوری قوم کوایک ڈاکٹرائن بتائی گئی ،

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرائن میں بتایا گیا پاکستان کو معاشی طور پر اوپر کرنا ہے،چند مہینے پہلے نیشنل سیکیورٹی پالیسی آئی،فوکس تھا کہ سب سے پہلے معیشت کو بہتر کرنا ہے،ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہنا چاہتے،ڈالر نیچے رکھنے کے لیے انہوں نے24ارب روپے مارکیٹ میں جھونکے،انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی پرخاموش ہوامیرہوگئے ہویاغریب؟

ڈالر175روپے پربری حالت میں تھاآج 187کاہوگیاہے،آپ کو3700ارب پرٹیکس کلیکشن ملی آج 6500ارب پرچھوڑ کرگئےمزیدایک سال ملتاتوآٹھ ہزارارب کوکراس کرتے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک گورنربہترین کام کررہاتھااسے فارغ کردیاگیاہمارے زمانے میں حج چارلاکھ کاتھاتویہودی ایجنٹ کہہ دیاگیا