اسرائیل نےناکہ بندی کرکے غزہ چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی سرحد پر بمباری شروع کر دی ہے ،جس کے بعد حماس اسرائیل جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے دی گئی شہریوں کو غزہ مہلت مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے ختم ہونے کے ساتھ ہی غزہ کی شمالی سرحد پر بموں کی آوازیں بڑھ گئیں۔
اسرائیل کی جانب سے شمالی علاقہ خالی کرنے کی ڈیڈلائن کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی کی ہے۔تاہم جنوبی خان یونس شہر کی طرف بھاگنے والوں کو اسرائیل کی بمباری سے کوئی نہ بچا سکا، کیونکہ جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
جنوبی غزہ کے خان یونس اور رفح سے انخلا کے حکم کے بعد وہاں ہزاروں لوگ موجود ہیں اور ہزاروں لوگ اب بھی آ رہے ہیں۔جبکہ خان یونس خوراک اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد تنازع میں شدت سے اب تک کم از کم 2ہزار2سو 15فلسطینی جن میں 724 بچے بھی شامل ہیں شہید اور 8,714 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 324 فلسطینی شہید اور 1000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جب کہ غزہ میں 20 لاکھ سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، خدشہ ہے کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کسی بڑی تباہی میں بدل جائے گی۔اسرائیلی فوج، جو غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
سرحد کے قریب واقع شہر سدروٹ میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو جمع کر رہی ہے۔جبکہ امریکہ نےاسرائیل میں زمینی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔
اسرائیل نے انخلا کی مہلت ختم ہوتے ہی غزہ پر بمباری شروع کر دی








