بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، حماس سربراہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی کارروائی اسرائیل کیلئے زلزلے سے کم نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے عوام کو ہجرت پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نہ مغربی کنارے کے فلسطینی اپنی سرزمین چھوڑیں گے اور نہ ہی غزہ پٹی کے، غزہ پٹی سے ہجرت نہ کرنے سے متعلق مصر کو صاف الفاظ میں بتا دیا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس نے عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کی بارہا یقین دہانی کرائی، اسرائیلی پروپیگنڈا حماس کی بندوقوں کو خاموش نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا غزہ پٹی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے اسرائیل کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے