بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

ہندو پنڈت کی اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کھل کر سامنے آگئی

ہندو پنڈت کی مسلمانوں سے نفرت اور اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کھل کر سامنے آگئی، یتی نرسنگھنند نے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کو اچھا اقدام قرار دیا۔

بھارت میں جہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں، اور آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہیں دنیا میں کہیں مسلمانوں پر تشدد و ظلم برپا کیا جائے تو ہندو انتہا پسند اس کی کھل کر حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اب ایک اور ہندو پنڈت کی مسلمانوں سے نفرت اور اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت کھل کر سامنے آگئی ہے، اور بھارت میں معروف ہندو پنڈت یتی نرسنگھنند نے اسرائیلی اقدامات اور فلسطین پر جارحیت کے حق میں بیان دیتے وہئے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

یتی نرسنگھنند نے اپنے ایک بیان میں نہایت غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہندو پچھلے 1400 سال سے اسلام کا مقابلہ کر رہے ہیں، اور سوائے اسلام کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

ہندو پنڈت نے مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ مسلمان یہودیوں اور ہندوؤں دونوں کے لئے مصیبت ہیں۔

یتی نرسنگھنند نے کہا کہ ہندوؤں کو اسرائیل میں پوری مذہبی آزادی کے ساتھ رہائش فراہم کی جائے، رہائش کے مطالبے کا مقصد اسرائیلوں کی اسلام کے خلافلڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ہندو پنڈت یتی نرسنگھنند کے بیان سے بھارت کی مسلمانوں کے لئے بغض اور نفرت عالمی سطح پر عیاں ہو گئی، اقوام متحدہ کو چائیے کہ بھارت کے مسلمان مخالف بیانات کا سخت نوٹس لے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے