بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2200سے تجاوز کرگئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی بربریت سے مزید 320 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی مظالم سے 8 دنوں میں 2215 فلسطینی شہید جبکہ 8714 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں کے بعد زمینی حملوں بھی شروع کر دیے۔

غزہ میں پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی بند ہے جبکہ دیگر تمام بنیادی سامان کی بھی شدید قلت ہے، غزہ کے ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو گئیں، ہسپتالوں میں افراتفری، ادویات و بنیادی سامان ختم ہو چکا ہے جس کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے صورتحال کو تباہ کن قرار دے دیا۔

غزہ کے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے جہاں ایک ہفتے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید، 1000 سے زائد زخمی جبکہ سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد غزہ شہر کے 11 لاکھ شہریوں نے جنوب کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے