بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیل نے حماس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کی ویڈیو جاری کردی

تل ابيب: اسرائیل نے حماس حملے کے منصوبہ ساز اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی انٹیلی جنس نے حماس کے عز الدین القسام بریگیڈ کی بحری کمانڈوز یونٹ نخبہ فورس کے سربراہ بلال الکیدرا کے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس ٹھکانے کا سراغ لگایا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس اور مغربی جبالیہ میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے، جن میں حماس کے آپریشنل کمانڈ سینٹرز اور فوجی کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملوں میں حماس کے کئی اینٹی ٹینک میزائل لانچ پیڈز اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کو تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں حماس کے جانباز نیول کمانڈو بلال الکیدرا شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال الکیدرا کو اسرائیل میں ایک بستی نیریم میں قتل عام کی منصوبہ سازی کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ایک سینئر فوجی کمانڈر مراد ابو مراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا جو اسلامی گروپ کی فضائی کارروائیوں کا سربراہ تھا۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے