بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، امریکی میڈیا نے پول کھول دیا

 

اسرائیلی فوج دھوکے بازی پر اتر آئی، شمالی غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ راستہ دکھایا، مہلت کے دوران نہتے فلسطینیوں پر بارود برسا دیا، خواتین اور بچوں سمیت250 فلسطینی راستے میں ہی شہید ہوگئے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا، اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، بمباری کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی اور بحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے اگلے مرحلے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی اخبار نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی کہانی سنا دی، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 2329 ہوگئی، حملوں میں شہید فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کے لیے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔
عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی میتیں آئس کریم ٹرکس اور ریفریجریٹر گاڑیوں میں رکھی جا رہی ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی کے بعد جنگی حالت کا نفاذ کر دیا گیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شہری لبنانی سرحد کے ساتھ 4 کلومیٹر کے علاقے کے اندر نہ آئیں۔
اسرائیل نے لبنانی سرحد پر جنگی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنانی سرحد کےساتھ روڈ بند کر دیے ہیں، لبنان سے راکٹ فائر میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب لبنانی سرحد پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے