بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوامی اہمیت کے حامل تمام ایشوز پر پارلیمنٹ میں بحث کروائی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر ذاہد اکرم درانی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔دونوں رہنماﺅں نے دوران گفتگو کہا کہ عید کی خوشیوں میں ہمیں مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے، اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے عید الفطر کے بعد ملک و قوم کی ترقی کیلئے پارلیمان کا وقار بلند کرنا ہے، دونوں رہنماوں میں اتفاق سابق حکمرانوں نے ائین توڑا پارلیمنٹ سے زیادہ ایوان صدر کو اہمیت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوامی اہمیت کے حامل تمام ایشوز پر پارلیمنٹ میں بحث کروائی جائے گی۔ذاہد اکرم درانی نے کہا کہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،