بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاپانی وزیراعظم سمیت 63 شخصیات کے روس میں داخلے پر پابندی

روس نے وزیراعظم فومیو کشیدا سمیت 63 جاپانی شخصیات کے روس آنے پر پابندی عائد کردی۔روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاپانی شخصیات پر پابندی ان کے روس کیخلاف ناقابل قبول بیانا ت کے سبب عائد کی گئی ہے۔جاری بیان میں کہا ہے کہ جاپان کی 63 شخصیات کے روس میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔روس میں داخلے پر پابندی کی فہرست میں جاپانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، دیگر جاپانی حکام، صحافی اور پروفیسرز شامل ہیں۔