اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی۔
بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت ڈیوٹی جج راجاجواد عباس نے کی ۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 5،5لاکھ روپے مچلکوں کےعوض 31 اکتوبر تک منظور کی.
بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ڈیوٹی جج راجاجوادعباس کا استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ جس کے بعد بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلایا گیا۔









