بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی تردید

اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی تردید کر دی ہے۔

عرب میڈیا مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کے بدلے غزہ میں فی الحال کوئی انسانی امداد اور جنگ بندی نہیں کی۔

اس سے قبل مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے جنوبی غزہ میں صبح 6 بجے سے سیز فائر کے لیے امریکا، اسرائیل اور مصر کے درمیان اتفاق ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری جانب حماس کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کے لیے جنگ بندی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

امریکی صدر کا آنے والے دنوں میں اسرائیل کے دورے کا امکان
امریکی میڈیا میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن آنے والے دنوں میں اسرائیل کے دورے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورۂ اسرائیل سے متعلق ابھی کسی چیز کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سمیت مزید کئی افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کے حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد 2750 ہو گئی اور 9 ہزار 700 سے زیادہ زخمی ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے