بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گذرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں،نگران وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں،نگران وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پیرکونگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پیک آرٹ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روڈ انفراسٹرکچر، گرین انیشیٹو، ٹیکنالوجی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، سپیشل اکنامک زونز اور ایم ایل ون کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی، سی پیک کی 10 سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث آج کافی لوگوں کے چہروں پر رونق ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کا فائدہ عوام تک پہنچایا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونے چاہئیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے،نگران حکومت کا عہد ہے کہ ملک جس حالت میں ملا ہے اس سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں۔